جموں کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 614 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ ان چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مہلک بیماری سے 2 ہزار 855 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
نئے معاملوں کے بعد یوٹی میں اب کورونا وائرس کے مثبت معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 20 ہزار 546 ہو گئی ہے۔ اب تک اس وائرس سے 1 لاکھ 67 ہزار 813 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
وہیں اب تک جموں کشمیر میں 2 ہزار 782 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں 2 ہزار 118 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
سرینگر میں آج 701 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وہیں بارہمولہ میں 163، بڈگام 343، پلوامہ میں 135، کپواڑہ 187، اننت ناگ 134، بانڈی پورہ 65، گاندربل 76، کولگام 254 شوپیاں میں 60 افراد میں یہ وائرس پایا گیا ہے۔
ادھر جموں خطے میں آج 1 ہزار 496 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ضلع جموں میں 658، ادھمپور 137 راجوری 170، ڈوڈہ میں 34، کٹھوعہ 146 سانبہ 158، کشتواڑ 11، پونچھ 57 رامبن 50 اور ریاسی سے 75 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ یوٹی میں اب فعال معاملے پچاس ہزار کے قریب پہنچ گئے ہیں، اب یہاں 49 ہزار 951 فعال معاملے ہیں۔