ETV Bharat / state

Millets Day Programme in Ganderbal: زرعی یونیورسٹی، کشمیر نے کیا گاندربل میں پروگرام منعقد - زرعی یونیورسٹی اور کرشی وگیان کیندر

زرعی یونیورسٹی اور کرشی وگیان کیندر کے اشتراک سے منعقدہ پروگرام میں کسانوں کو جوار کی فصل میں وسعت دینے کی تلقین کی گئی۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 8:19 PM IST

زرعی یونیورسٹی، کشمیر نے کیا گاندربل میں پروگرام منعقد

گاندربل (جموں کشمیر) : شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زرعی یونیورسٹی) نے کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) کے اشتراک سے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ’’باجرے کے عالم دن‘‘ کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے مختلف موضوعات پر کسانوں کے ساتھ بات چیت کی۔

پروگرام کا آغاز ہارٹیکلچر سائنٹسٹ ڈاکٹر ایس اے بندے کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا جس کے بعد ڈائریکٹر ایکسٹینشن اسکاسٹ کشمیر، پروفیسر دل محمد مخدومی نے بھی کسانوں سے بات چیت کیی۔ انہوں نے پروگرام میں سبھی شرکاء سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’’دنیا بھر میں موٹاپے کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر جوار کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے اور جوار کو ہائی کیلوری والے اناج کے غذائیت سے بھر پور متبادل کے طور پر سفارش کی جاتی ہے۔

مخدومی نے مزید کہا کہ ’’ہمیں چاہیے کہ ضلع بھر میں باجرے کی پیداوار اور کھپت کو بڑھنانے کے حوالہ سے اقدامات اٹھائیں، کیونکہ اس فصل کے اگانے میں کم پانی کا استعمال ہوتا ہے اور فصل کم وقت میں ہی تیار ہوتی ہے۔‘‘ انہوں نے کے وی کے کو ایسے پروگرامز منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی اور اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’کے وی کے کا عملہ کسانوں کی معلومات کو اپڈیٹ کرنے میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: SKUAST Programme on AI: زرعی یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت پر پروگرام

اس موقعہ پر کے وی کے سربراہ گاندربل ڈاکٹر اشفاق عابدی نے باجرے کی کاشت کی اہمیت اور کسانوں کی غذائیت کو بڑھانے اور ان کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کیلئے ایک خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا: ’’جوار کی کاشت کرنے والے کسانوں کی آمدن کو دوگنا اور ایف پی اوز کی تشکیل کے حوالے سے مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.