ETV Bharat / state

میلہ کھیر بھوانی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا - کھیر بھوانی کشمیری پنڈتوں کی ایک مقدس جگہ

میلہ کھیر بھوانی کے موقع پر نہ صرف وادی میں ہی مقیم پنڈت برادری کے عقیدت مندوں کا ماتا کھیر بھوانی مندر میں تانتا بندھا رہتا ہے بلکہ ملک کے مختلف حصوں میں قیام پذیر مہاجر کشمیری پنڈت بھی تمام تر مصروفیات کو ترک کر کے اولین فرصت میں ماتا کے ہاں حاضر ہو جاتے ہیں۔

میلہ کھیر بھوانی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 6:45 PM IST

ہر سال کی طرح اس سال بھی وسطی ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں سالانہ 'میلہ کھیر بھوانی' جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا تاہم کورونا پابندیوں کی وجہ سے کم تعداد میں ہی عقیدت مند اس میں شرکت کر سکے۔

ماتا کھیر بھوانی کا مندر گاندربل کے تولہ مولہ میں واقع ہے اور اس مندر میں ہر سال 18 جون کو یہ میلہ لگتا ہے اور اس میلہ میں 80 ہزار سے زیادہ لوگ بلخصوص کشمیری پنڈت شریک ہوکر پوجا پاٹ کرتے ہیں۔

سال گزشتہ مذکورہ میلے کی تقریبات اور عقیدت مندوں کی گہماگہمی کلی طور پر کورونا لاک ڈاؤن کی نذر ہوئی تھی صرف مندر کے منتظمین اور کچھ سرکاری عہدیداروں نے ہی روایتی پوجا پاٹ میں حصہ لیا تھا۔

میلہ کھیر بھوانی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

ضلع انتظامیہ گاندربل کی طرف سے بجلی، پانی، سیکیورٹی اور راشن کے علاوہ دیگر طرح کے انتظامات کئے گئے تھے۔ جبکہ مسلمانوں نے بھی عقیدتمندوں کا استقبال کیا۔

وادی کے دیوسر، عشمقام اور دیگر علاقوں میں بھی سالانہ 'ماتا کھیر بھوانی' کا میلہ منایا گیا۔ جہاں لوگوں نے کورونا کے خاتمے اور دنیا میں قیام امن کے لئے دعائیں کیں۔

میلہ کھیر بھوانی کے موقع پر نہ صرف وادی میں ہی مقیم پنڈت برادری کے عقیدت مندوں کا ماتا کھیر بھوانی مندر میں تانتا بندھا رہتا ہے بلکہ ملک کے مختلف حصوں میں قیام پذیر مہاجر کشمیری پنڈت بھی تمام تر مصروفیات کو ترک کر کے اولین فرصت میں ماتا کے ہاں حاضر ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھیر بھوانی میلہ 18جون سے، ناظم سیاحت نے انتظامات کا جائزہ لیا

قابل ذکر ہے کہ تولہ مولہ میں واقع کھیر بھوانی کشمیری پنڈتوں کی ایک مقدس جگہ ہے جہاں پر رگنیا دیوی جو ان کی ایک مقدس دیوی ہیں، کی مندر ہیں۔ کشمیری پنڈتوں کے مطابق رگنیا دیوی صرف کشمیر میں پوجی جاتی ہیں۔

اس مندر میں کشمیری پنڈت 'میلہ کھیر بھوانی' کے نام سے مشہور تہوار ہر سال مناتے ہیں۔ میلہ کھیر بھوانی کو کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے۔

اس تہوار کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ اب گزشتہ تین دہائیوں سے اُن کشمیری پنڈتوں کو اپنے مقامی کشمیری مسلمان اور پنڈت بھائیوں سے ملنے کا موقع بھی فراہم کر رہا ہے، جو انیس سو نوے کی دہائی میں نامساعد حالات کی وجہ سے وادی میں اپنا گھر بار چھوڑ کر ہجرت کر گئے تھے۔

مورخین کے مطابق کھیر بھوانی کی مندر کو 1912 میں مہاراجہ پرتاب سنگھ نے تعمیر کیا تھا۔ کھیر بھوانی کے اس مقدس مندر کے مقام پر ایک چشمہ ہے، جو پنڈتوں کے مطابق ہر سال اپنا رنگ بدلتا رہتا ہے اور کشمیر کے لئے اگلے سال کیسا ہوگا، کی رنگ کے ذریعے پیشن گوئی کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.