گاندربل: میلہ کھیر بھوانی کے موقع پر سیول سوسائٹی گاندربل، صدر میونسپل کونسل گاندربل، پی آر آئی ممبران سمیت مقامی باشندوں نے عقیدت مندوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان کے لیے لنگر کا اہتمام کیا۔ Langar for Devotees at Kheer Bhawani Temple قابل ذکر ہے کہ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں واقع ماتا کھیر بھوانی مندر میں شروع ہوئے سالانہ میلہ میں وادی کشمیر سمیت دیگر اضلاع و ریاستوں سے مہاجر پنڈتوں، ہندو عقیدت مندوں کی خاصی تعداد کھیر بھوانہ مندر تولہ مولہ، گاندربل میں شرکت کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔
مقامی باشندوں نے مندر آنے والے عقیدت مندوں خصوصاً کشمیری پنڈتوں کا استقبال کیا گیا۔ عقیدت مندوں کو تولہ مولہ، گاندربل تک پہنچانے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے مختلف مقامات سے مفت بس سروس کا بھی اہتمام کیا ہے۔ وہیں ضلع گاندربل سمیت دیگر اضلاع خصوصاً صوبہ جموں سے آنے والے عقیدت مندوں کے لیے سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔