محکمۂ آیوش، گاندربل، نے ضلع کے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، منیگام میں میڈکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ Medical Camp at Boys Hr Sec School manigam Ganderbal میڈیکل کیمپ میں اسکولی طلبہ سمیت مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ AYUSH Organised Medical Camp in Ganderbal محکمہ کی جانب سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا جس میں مقامی باشندوں، آیوش افسران کے علاوہ مقامی پی آر آئی ممبران نے بھی شرکت کی۔
طبی کیمپ کے دوران محکمۂ آیوش کی جانب سے مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ Medical Camp at Boys Hr Sec School manigam Ganderbalاس موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران آیوش ادویات، پنچ کرما اور یوگا کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی۔ محکمہ کے افسران نے یوگا کی مشق بھی کرائی۔
تقریب میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل نزہت اشفاق نے بھی شرکت کی، انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے طبی کیمپ کے انعقاد پر محکمہ کی ستائش کرتے ہوئے ضلع کے دور دراز دیہات میں بھی اس طرح کے طبی و آگاہی کیمپ کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپس کے انعقاد سے لوگوں کو معلومات کے علاوہ کافی راحت بھی پہنچتی ہے۔
آیوش کے ضلع نوڈل افسر نے بتایا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ منیگام کے منعقد کیے گئے کیمپ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’محکمۂ آیوش کی جانب سے ہر ضلع میں ایک گاؤں کو اسپانسر کیا جاتا ہے۔ AYUSH Adopts Manigam in Ganderbal ضلع گاندربل میں آیوش کی جانب سے منیگام کا انتخاب کا گیا ہے۔‘‘