Badam Pora Link Road بادام پورہ گاندربل کے رہائشی سڑکوں کی خستہ حالی سے پریشان - سڑکوں کی خستہ حالی سے پریشان
بادام پورہ گاندربل کے رہائشی سڑکوں کی خستہ حالی سے پریشان ہیں مقامی لوگوں کے مطابق سڑک کی خستہ حالی سے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی بار سڑک کی تجدید و مرمت کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کیا لیکن تاحال اس ضمن میں اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔ Dilapidated Condition of Badam Pora Link Road
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقے بادام پورہ کی عوام سڑکوں کی خستہ حالی سے پریشان ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے معیاری میٹریل کا استعمال نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں خستہ حال ہیں۔ رابطہ سڑکیں ہی نہیں بلکہ مرکزی سڑک کی حالت بھی خستہ ہے۔ Badam Pora Link Road
انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے سفر میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خراب سڑک کی وجہ سے متعدد مسائل پیدا ہوئے ہیں اور حکام اس مسئلے کو نظر انداز کر رہی ہے۔ وہیں اس سلسلے میں محکمہ آر اینڈ بی کے ایکزیکٹیو انجینئر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں 1.25 کلومیٹر کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ ہم نے ایک اور تخمینہ اعلیٰ افسران کو بھجوا دیا ہے اور جب ہمیں فنڈز ملیں گے تو سڑک کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔
Nazneen Pora Paner Road رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان