ETV Bharat / state

Two-Lane Bridge On Sgr-Leh Highway: منوج سنہا نے سرینگر لداخ شاہراہ پردو لین پل کا افتتاح کیا - naugurates two lane bridge on Sgr Leh highway

دو لین پل کو 23.79 روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا۔ یہ پل ایک آرچ قسم کا سٹیل پل ہے، جس کا فاؤنڈیشن 110 میٹر اور چوڑائی 10.50 میٹر ہے جب کہ اپروچ سڑکوں کی لمبائی 330 میٹر ہے۔ گاندربل کے لوگوں کے لیے یہ پل نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ پرانے پل سے گاڑیوں کو ایک ایک کرکے گزرنا پڑتا تھا، جس کی وجہ سے ہمیشہ ٹریفک جام رہتا تھا اور لوگوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔

منوج سنہا نے سرینگر لداخ شاہراہ پردو لین پل کا افتتاح کیا

author img

By

Published : May 26, 2023, 12:55 PM IST

منوج سنہا نے سرینگر لداخ شاہراہ پردو لین پل کا افتتاح کیا

گاندربل: سری نگر لیہہ شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیےدو لین والا اسٹیل آرچ ٹرس پل بنایا گیا۔ضلع گاندربل کے وائل علاقے میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا پل ہے۔ اس پل کا لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نےافتتاح کیا اور عوام کیلئے کھول دیا۔ اس موقع پر چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل نزہت اشفاق، پرنسپل سکریٹری آر اینڈ بی شیلندر کمار کے علاوہ سول اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

حکام نے بتایا کہ دو لین پل کو 23.79 روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا۔ یہ پل ایک آرچ قسم کا سٹیل پل ہے، جس کا فاؤنڈیشن 110 میٹر اور چوڑائی 10.50 میٹر ہے جبکہ اپروچ سڑکوں کی لمبائی 330 میٹر ہے۔ گاندربل کے لوگوں کے لیے یہ پل نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے،کیونکہ پرانے پل سے گاڑیوں کو ایک ایک کرکے گزرنا پڑتا تھا، جس کی وجہ سے ہمیشہ ٹریفک جام رہتا تھا اور لوگوں کو مشکلات پیش آتی تھی۔ یہ پل کشمیر اور لداخ کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کے علاوہ سیاح سونمرگ جانے کیلئے اور سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے اسی راستے کا استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Gusty Winds In Kashmir طوفانی آندھی اور شدید ژالہ باری کی قہر سامانیاں، ایک درجن مکانوں کو نقصان

واضح رہے اس جگہ یعنی نالہ سندھ پر جو پرانا پل تھا۔ وہ سال 1992 میں سیلاب کی زد میں آنے سے بہہ گیا تھا اور اس جگہ پر بیکن کے عملے نے عارضی طور پر یکطرفہ لوہے کا پل بنایا تھا۔جس کی وجہ سے کنگن تحصیل کے لوگ سال 1992 سے مسلسل مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہو رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.