گاندربل کے آرہامہ میں مقامی لوگوں نے ایک نجی گاڑی میں کثیر مقدار میں غیر قانونی لکڑی ضبط کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آرہامہ کے مقام پر نجی آلٹو کار زیر نمبر 6021 JK16A- تیز رفتار سے رواں دواں تھی جسے مقامی لوگوں نے روکنے کی کوشش کی تاہم اس موقع پر گاڑی کے ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش کی جسے مقامی لوگوں نے ناکام بنادیا۔
اس موقع پر جب لوگوں نے گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں کمبل کے نیچے کثیر مقدار میں غیر قانونی لکڑی چھپائی گئی تھی۔
مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور گاڑی میں سوار تینوں افراد کو حراست میں لے لیا۔
ادھر سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل کے ڈویژنل فارسٹ افسر اویس فاروق میر نے اس سلسلے میں بتایا کہ ایک نجی گاڑی میں بھاری مقدار میں عمارتی لکڑی ضبط کی گئی، فارسٹر اور دیگر عملہ بھی موقع پر موجود تھے۔
اس سلسلے میں متعلقہ فارسٹر سمیت تین ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔
ادھر ذرائع سے معلوم ہوا کہ محکمہ نے ایک ٹیم تشکیل دے کr پورے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے جنگلوں میں آئے دن اس طرح کے واردات پیش آتے ہے جس میں ملازمین کا ہاتھ رہتا ہے۔
تاہم اب ملازمین خود ہی لکڑی کی تسکری میں ملوث پائے گئے اور افسران اُنہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ملوث ملازمین کو معطل ہی نہیں بلکہ ملازمت سے ہی برخاست کیا جانہ چاہیے۔