غلام محی الدین کو بچپن سے ہی الگ الگ آوازیں نکالنے کا بڑا شوق تھا اور آج یہ کسی بھی جانور یا چیز کی آواز نکال سکتے ہیں۔
غلام محی الدین رینا وادی میں 'کوہ نور' کے نام سے معروف ہیں۔ انہوں نے اس کی شروعات، سکول کے دنوں سے کی۔ وہ اس فن کی جادوگری کے سبب، معروف شخصیات سے کئی ایوارڈس اور سرٹفکیٹس حاصل کرچکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انڈیا بک افا ریکارڈز اور ایشیا بک آف ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔
غلام محی الدین طرح طرح کی آوازیں نکال سکتے ہیں، جن میں سے جانوروں، مختلف طرح کے مشین اور قدرتی آفات وغیرہ کی آوازیں شامل ہیں۔ ان آوازوں کو نکالنے کے لیے وہ اپنی زبان، انگلیاں، گلا اور ناک کا استعمال کرتے ہیں۔ ایک بار آواز کو سننے کے بعد وہ فوری اس آواز کو سیکھ جاتے ہیں۔
غلام محی الدین نے اب تک کئی پروگرامز کیے لیکن سرکاری سطح پر ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔ اس کے لیے انہوں نے کئی کوششیں کیں لیکن وہ تمام ناکام رہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی۔