سرینگر کے پائین شہر میں منگل کی شام ایک 24سالہ خاتون پر تیزاب حملہ Kashmir Acid Attackکی سیاسی، سماجی، تجارتی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے مذمت کی جا رہی ہے۔
جمعہ کو وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے عیدگاہ میں مقامی باشندوں، سماجی کارکنان نے تیزاب حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے خاموش Protest in Ganderbal Againt Acid Attackاحتجاج درج کیا۔
احتجاج میں شامل مرد و زن نے ملوث افراد کو سخت سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا تاکہ ’’مستقبل میں اس طرح کے مزید واقعات رونما نہ ہو سکیں۔‘‘
انہوں نے تیزاب حملہ متاثرہ لڑکی کی مالی امداد کے علاوہ اسکی بازآبادکاری کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔
- مزید پڑھیں: Reaction Of Muslim Ulmas on Acid Attack: جرائم کی روک تھام کے لیے مذہبی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت پر زور
احتجاج میں شامل ایک خاتون سماجی کارکن نے کہا: ’’کشمیر میں اس طرح کا واقعہ پیش آنے سے کشمیری خواتین اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کر رہی ہیں۔‘‘
انہوں نے پولیس و انتظامیہ سے خواتین کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے اور ملوث افراد کو عبرتناک سزا دیے جانے کی مانگ کی۔