ETV Bharat / state

گاندربل میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد - ETV Bharat

تلاشی آپریشن کے دوران جوائنٹ فورسز نے اے کے 47 رائفل کے 2 خالی میگزین، ایک دستی بم اور 30 ​​گولیاں برآمد کیں۔

گاندربل میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
گاندربل میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
author img

By

Published : May 26, 2021, 11:49 AM IST

ضلع گاندربل میں واقع کنگن کے علاقہ نارا ناگ میں فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ جنگلاتی علاقہ میں عسکریت پسندوں نے ہتھیار چھپائے ہیں۔ جس کے بعد فوج نے اس علاقے میں گزشتہ رات تلاشی آپریشن عمل میں لاکر ایک دستی بم اور کچھ گولیاں برآمد کی ہیں۔

فورسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 34 آسام رائفلز کے دستے نے پولیس تھانہ کنگن کی پولیس پارٹی کے ہمراہ نارا ناگ میں موجود جنگل کے کچھ حصوں میں خفیہ اطلاع پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

اس تلاشی آپریشن کے دوران جوائنٹ فورسز نے اے کے 47 رائفل کے 2 خالی میگزین، ایک دستی بم اور 30 ​​گولیاں برآمد کیں۔

اس سلسلے میں پولیس نے تھانہ کنگن میں ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.