ETV Bharat / state

Elimination of Violence Against Women گاندربل میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا - گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج ہتھ بورہ

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج ہتھ بورہ  کے اشتراک سے کالج میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ International Day for the Elimination of Violence

International Day for the Elimination
International Day for the Elimination
author img

By

Published : Nov 26, 2022, 10:24 AM IST

گاندربل: جموں و کشمیر کے گاندربل میں منعقد یہ تقریب چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (پی آر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) گاندربل رتیش کمار دوبے کی صدارت میں اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل 'نصرت علی حقک' کی رہنمائی میں منعقد ہوئی۔ اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ خواتین جنسی زیادتی، گھریلو تشدد سمیت دیگر اقسام کے ظلم و جبر نشانہ بنتی ہیں۔ یہ دن 25 نومبر کو منایا جاتا ہے اور اس دن کو خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام اور اس کا جواب دینے اور خواتین کے بنیادی انسانی حقوق اور صنفی مساوات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ International Day for the Elimination of Violence Against Women

پرنسپل گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج ، اسٹاف ممبران اور کالج کےطلباء، ڈی ایل ایس اے گاندربل کے پی ایل وی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ شگوتا نبی نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے، خواتین کے خلاف تشدد کی جسمانی، نفسیاتی جنسی شکلوں کی وضاحت کی۔ انہوں نے طالبات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 1993 کے جاری کردہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے اعلامیے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے شرکاء کو ان کے حقوق اور معاشرے میں خواتین کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ پروگرام میں ان کے لیے زندگی بچانے والی خدمات کے علاوہ دیگر متعلقہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ عظمت، لیکچرر، گورنمنٹ۔ پولی ٹیکنک کالج نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا اور DLSA گاندربل کی طرف سے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد اور DLSA کے مقصد کو کامیاب بنانے میں ان کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : Education Day in Ganderbal گاندربل میں قومی تعلیمی دن منایا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.