ETV Bharat / state

گاندربل میں یوگا ہفتہ کی افتتاحی تقریب منعقد - inauguration ceremony of yoga week in district ganderbal

ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا جیسی وبائی مرض کی وجہ سے اس وقت ہر جگہ پہنچنا مشکل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے آف لائن اور آن لائن دونوں طریقوں سے مختلف پروگرام منعقد کرکے لوگوں تک جانکاری پہنچانے میں ہم کوئی بھی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں۔

گاندربل میں یوگا ہفتہ کی افتتاحی تقریب منعقد

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 5:33 PM IST

گاندربل میں ڈائریکٹریٹ آف انڈین سسٹم میڈسن کی طرف سے یوگا ہفتہ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جسکے دوران یوگا کے ماہرین نے تقریب میں موجود لوگوں خاص کر نوجوانوں کو یوگا کرنے کے فائدے بتائے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی سکھایا کہ یوگا کیسے کیا جائے۔

گاندربل میں یوگا ہفتہ کی افتتاحی تقریب منعقد

اس موقع پر ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا جیسی وبائی مرض کی وجہ سے اس وقت ہر جگہ پہنچنا مشکل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے آف لائن اور آن لائن دونوں طریقوں سے مختلف پروگرام منعقد کرکے لوگوں تک جانکاری پہنچانے میں ہم کوئی بھی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں۔

اس تقریب میں ضلع کے سینکڑوں نوجوانوں نے حصہ لے کر یوگا کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ ذمہ داران نے کہا ہے کہ اس طرح کے کیمپ ہر ضلع میں منعقد کیے جائیں گے۔اس موقع پر سرکردہ یوگ ماہر نے کہا کہ یوگا کرنے سے فزیکل فٹنس برقرار رہتی ہے اور انسان کے اندر موجود بیماریاں یا تو کنٹرول میں رہتی ہیں یا انسان کے جسم سے غائب ہ ہوجا تی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا جیسی وبائی مرض کے دوران اگرچہ مریض کو سانس لینے کی دشواری اکثر پیش آتی ہے۔

لیکن ہمارا دعویٰ ہے کہ اگر یوگا صحیح طریقے سے کیا جائے اور یہ سیکھنے کی کوشش کی جائے کہ سانس کس طریقے سے لی جائے یا کس طرح سے چھوڑی جائے تو اسے بہتر علاج کورونا کے خلاف کچھ بھی نہیں ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہفتہ یوگا 21جون تک گاندربل ضلع میں جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.