بدھ کی شام آوارہ کتوں Stray Sogs کے ایک گروپ نے وسطی کشمیر کے گاندربل کے علاقے وتہ لار میں کم از کم 4 بھیڑ بکریوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کر دیا Dogs kill Sheeps in Ganderbal۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 32 بھیڑیں عبدل غنی بھٹ ولد وہاب بھٹ ساکن وتہ لار گاندربل کی تھیں۔ جن کو آوارہ کتوں کے ایک گروہ نے گھیر کر ان پر حملہ کیا۔ جس میں 4 کے قریب موقع پر ہی ہلاک جب کہ 28 زخمی ہو گئے۔
اس بارے میں مزید کہا گیا کہ زخمی بھیڑوں کا قریبی ویٹرنری اور محکمۂ شیپ کا عملہ علاج کر رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ میونسپل کمیٹی گاندربل Municipal Committee Ganderbal کتوں کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ "لوگ خاص طور پر خواتین اور بچے کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی سے خوفزدہ ہیں جب کہ انتظامیہ کتوں کی آبادی کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔ بھیڑوں کے مالک نے بتایا کہ زخمی بھیڑوں کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ ان میں سے کچھ کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
انچارج ڈاکٹر شیپ ہسبنڈری خالد عمر Dr Khalid Umar نے بتایا کہ آوارہ کتوں کے گروپ کے حملے کی وجہ سے 4 بھیڑیں ہلاک ہو گئیں اور کچھ بھیڑوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہم انہیں بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں میں انتظامیہ کے خلاف سخت غم و غصہ دیکھنے کو ملا ہے،
ان لوگوں نے بتایا کہ سرکار اگرچہ ہمیں لون پر بھیڑیں فراہم کر کے ہم سے کافی کاغذات لے رہے ہیں۔ جس کے دوران ہم تمام لوازمات کو پورا کر کے ہم اپنا کاروبار شروع کرتے ہیں، کیونکہ ہمارے پاس نوکری نہیں ہے اور ہم انہی بھیڑوں سے اپنا گزارہ چلاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ ابھی تک اس سانحے کے بعد لار تھانے کی پولیس پارٹی کے بغیر کوئی ہمارے پاس نہیں آیا ہے۔