ضلع گاندربل میں منگل کو نالہ سندھ سے ایک انسانی کھوپڑی بر آمد ہونے کے بعد شہری خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔
نمائندے کے مطابق گاندربل ضلع کے آرچ علاقے میں منگل کو نالہ سندھ سے ایک انسانی کھوپڑی برآمد ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسی مقام سے ایک انسانی جسم کے مختلف اعضا کی ہڈیاں ملی تھیں۔
اس ضمن میں گاندربل پولیس نے برآمد ہونے والی انسانی کھوپڑی کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
چند دنوں کے دوران ہی دو مختلف مقامات سے انسانی کھوپڑی اور اعضا کے برآمد ہونے سے مقامی باشندے خوف زدہ ہیں۔ اس ضمن میں عوام نے ان معاملات سے متعلق مکمل تحقیقات اور حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔