ETV Bharat / state

Mass National Anthem singing event: ہر گھر ترنگا، ضلعی سطح پر قومی ترانہ گانے کا پروگرام منعقد - آزادی کا امرت مہوتسو

گاندربل میں ضلعی سطح پر قومی ترانہ پڑھنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف زونز سے تعلق رکھنے والے 1600 کے قریب طلباء نے اساتذہ کے ہمراہ شرکت کی اور حب الوطنی کے گیت پیش کیے گئے۔Har Ghar Tiranga

ہر گھر ترنگا، ضلعی سطح پر قومی ترانہ گانے کا پروگرام منعقد

author img

By

Published : Aug 11, 2022, 7:34 PM IST

گاندربل: ضلع انتظامیہ گاندربل نے محکمہ تعلیم کے تعاون سے یہاں قمریہ گراؤنڈ میں آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر ہر گھر ترنگا مہم کے تحت ضلعی سطح پر قومی ترانہ گانے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر شیامبیر سنگھ مہمان خصوصی تھے جبکہ صدر میونسپل کونسل گاندربل ہلال احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔Har Ghar Tiranga

ویڈیو

اس تقریب میں ضلع کے مختلف زونز سے تعلق رکھنے والے 1600 کے قریب طلباء نے اساتذہ کے ہمراہ شرکت کی۔ شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا۔ اس کے علاوہ طلباء کی جانب سے ثقافتی تقاریب اور حب الوطنی کے گیت بھی پیش کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بڑے پیمانے پر قومی ترانے کی تقریب کے انعقاد کا مقصد طلباء میں حب الوطنی کے جذبے کو تقویت دینا اور انہیں قوم کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ Mass National Anthem singing event انہوں نے کہا کہ 'وہ ہر گھر ترنگا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اس موقع پر قومی پرچم کی تاریخ، ارتقاء کا سفر اور اسے اس کی موجودہ شکل میں کب اپنایا گیا، کو بھی دکھایا گیا۔ چیف ایجوکیشن آفیسر نذیر احمد نے کہا کہ محکمہ تعلیم اسکول کی سطح پر آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت گانے، حب الوطنی، مباحثے اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کر رہا ہے۔ تقریب میں اے ڈی سی گاندربل، فاروق احمد بابا، سی پی او، ڈی سی ای او کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبران، پی آر آئی اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : Har Ghar Tiranga in Pulwama: پلوامہ میں ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.