ETV Bharat / state

Water Shortage In Ganderbal ززنہ گاندربل اور ملحقہ دیہات میں پانی کی عدم دستیابی - پانی کی قلت گاندربل میں

ززنہ گاندربل اور ملحقہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف مقامی لوگ محکمہ جل شکتی کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کر رہے ہے۔ لوگوں کے مطابق علاقہ میں صاف پانی نہ ہونے کے سبب وہ طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں۔ Water Shortage In Ganderbal

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 26, 2022, 6:20 PM IST

گاندربل: ززنہ گاندربل اور ملحقہ علاقوں میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے لوگوں میں محکمہ جل شکتی کے خلاف سخت ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ ٹیوب ویل اور ندی نالوں کا آلودہ پانی پینے اور کھانا پکانے کیلئے استعمالکر رہے ہے، جس کی وجہ سے انہیں بیماریوں کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ Water Shortage In Ganderbal Zazana Village

ززنہ گاندربل اور ملحقہ دیہات میں پانی کی عدم دستیابی

بتادیں کہ 20 سال قبل ززنہ علاقے میں ٹیوب ویل کی کھدائی کی گئی ہے اور اسی سے علاقہ کو پانی سپلائی کیا جاتا تھا ۔تاہم پچھلے تین برسوں سے ٹیوب ویل میں لگاتار پانی کی سطح میں مسلسل کمی واقع ہورہی اور رواں سال ٹیوب ویل سے پانی مکمل طور پر ختم ہوگیا جس کی وجہ سے ززنہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ میں پانی کی قلت کے پیش نظر وہ تین کلومیٹر دور دریا جہلم سے ٹریکٹر، ہاتھ گاڑی یا نجی گاڑیوں میں پانی لاکر استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سنگین مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ززنہ میں پنچایت اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی جانب سے رقومات واگزار کرکے محکمہ جل شکتی کو 23 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ،تاکہ محکمہ علاقوں کو پانی فراہم کرنے میں ثابت ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: Water Shortage In Bandipora جدال پورہ علاقہ میں صاف پانی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو مشکلات

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے علاقہ کے لیے پانی کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدام اتھانے کی اپیل کی ہے ۔علاقہ کے لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس معاملہ کو جلد حل کرنے کی اپیل کی تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات مل پائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.