ETV Bharat / state

گاندربل: دو دہائیوں سے اہم رابطہ پُل تکمیل کا منتظر

وائل علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پل کو ہر وقت سیاسی رنگت دینے کی کوشش کی جاتی ہے جس کی وجہ سے پل تعمیر نہیں ہو پا رہا ہے۔

GANDERBAL: AN IMPORTANT BRIDGE AWAITS COMPLETION SINCE TWO DECADES
گاندربل: دو دہائیوں سے اہم رابطہ پُل تکمیل کا منتظر
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 6:02 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے وائل علاقے میں موجود پُل برسوں سے جوں کی توں حالت میں ہے۔ جبکہ اس پل کے لیے سال 2019 میں عالمی بینک کی طرف سے 23 کروڑ روپے بھی واگزار کئے گئے۔

وائل پل ایک وسیع علاقہ کے لیے کافی اہم مانا جاتا ہے۔ جب کہ اس پل پر روز مرہ سینکڑوں گاڑیوں کا آمدورفت بھی رہتی ہے۔ تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس پل پر کام شروع نہیں کیا گیا۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پل کو ہر وقت سیاسی رنگت دینے کی کوشش کی جاتی ہے جس کی وجہ سے پل تعمیر نہیں ہو پا رہا ہے۔

اس وقت پل پر یکطرفہ گاڑیوں کی آمد و رفت جاری ہے۔

گاندربل: دو دہائیوں سے اہم رابطہ پُل تکمیل کا منتظر

سری نگر سے لیہہ کی طرف جانے والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ امرناتھ یاترا، سیاحتی مقام سونامرگ، نارا ناگ اور درجنوں مقامات کی طرف جانے والے لوگ مدتوں تک پل کی ایک طرف رکنے کے لئے مجبور ہو جاتے ہیں۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس عالمی بینک کی طرف سے فنڈ واگزار ہونے کے بعد اگرچہ ایک پرائیویٹ کمپنی نے شیڈ بھی تعمیر کیا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر شیڈ دوبارہ بند کیا گیا۔

ادھر ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی گاندربل کا کہنا ہے کی پل کی تعمیر کے لیے ایک نیا نقشہ اعلیٰ افسران کی منظوری کے لئے بھیج دیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اسکے بعد اس ڈیزائن کو عالمی بینک کی منظوری کے لئے بھیج دیا جائے گا۔ منظوری آنے کے بعد پُل پر دوبارہ کام شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.