مشہور صحت افزا مقام سونہ مرگ میں ناگپور سے تعلق رکھنے والے ایک 55 سالہ سیاح کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد مقامی باشندوں نے کندھوں پر اٹھا کر طبی مرکز پہنچانے کی کوشش کی تاہم اسکی راستے میں ہی موت واقع ہو گئی۔
فوت ہونے والے سیاح کی شناخت ناگپور سے تعلق رکھنے والے 55سالہ آکاش وجے شرما کے طور پر ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گرین زون کے زمرے میں شمار ہونے کے سبب سونہ مرگ کے تھجواس علاقے میں گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد ہے۔
مزید پڑھیں: گاندربل: ’بوسیدہ کھمبوں پر لٹکتی بجلی کی تاریں حادثے کا موجب بن سکتی ہیں‘
ایمبولنس کی خدمات میسر نہ ہونے کے سبب تھجواس کی سیر کے لیے آئے آکاش کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد مقامی باشندوں نے کندھوں پر اٹھا کر طبی مرکز پہنچایا تاہم اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔