وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں جمعہ کی سہ پہر سرینگر - لداخ شاہراہ پر اچانک لگی آگ کے سبب سڑک کے کنارے کھڑی ایک ٹیمپو گاڑی مکمل طور خاکستر ہوگئی۔
آگ لگتے ہی مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نے آگ بجھانے میں پہل کی تاہم جب تک آگ بجھائی جاتی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی۔
پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ گاڑی کو مرمت کے دوران آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اسے مکمل نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیمپو گاڑی ضلع ڈوڈہ کے رہائشی ارشاد احمد لون ولد نذیر احمد لون کی ہے۔ پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ اس واقعے میں کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پولیس نے واقعے کی نسبت سے ایک کیس درج کر لیا ہے۔