گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ولی کامل حضرت میر سید شاہ صادق قلندر رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ Shah Qalandar URS Celebrated with Religious Fervour عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ رات بھر مبلغین نے حضرت میر سید شاہ صادق قلندر رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ انسانیت کی فلاح کے لیے کام کریں۔
عرس کے موقع پر جہاں تبرکات کی نشاندہی کی گئی وہیں اس موقع پر ختمات المعظمات، دورد و اذکار اور وعظ و نصیحت کی محافل بھی آراستہ ہوئیں۔ URS Shah Qalandar in Ganderbalعرس مبارک کے اختتام پر اجتماعی دعائیہ مجلس کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں پورے عالم خصوصاً جموں و کشمیر میں امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
حضرت میر سید شاہ صادق قلندر رحمۃ اللہ علیہ کا شمار 11ویں صدی ھجری کے با کمال ولیوں میں ہوتا ہے۔ ان کا عرس مبارک 29 ذیقعدہ کو منایا جاتا ہے۔