ضلع گاندربل میں گزشتہ روز ایک نوجوان نے انتظامیہ کی جانب سے انہدامی کارروائی کے خلاف خود پر تیل چھڑکنے کے بعد خود سوزی کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گیا۔ Ganderbal Self-immolation incident۔ نوجوان اس وقت سکمز صورہ میں زیر علاج ہے۔
صوبائی کمشنر کشمیر پنڈورنگ پولے نے اس معاملے پر حکمنامہ جاری کرتے ہوئے گاندربل کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر خورشید احمد شاہ کو اس معاملے کی 10 روز کے اندر اندر مکمل انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہےGovt Orders Probe Into Ganderbal Self-immolation incident ۔ حکمنامے کے مطابق متعلقہ تحصیلدار گاندربل کو غفلت برتنے پر ضلع بانڈی پورہ ٹرانسفر Tehsildar Ganderbal Transferred after Self-Immolation Incidentکر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ضلع گاندربل کے ہرن علاقے میں ایک نوجوان نے تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی کے دوران اپنے کمپلیکس پر چڑھ کر خود پر تیل چڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ جھلس گیاGanderbal Self-immolation incident, Govt Orders Probe, Tehsildar Ganderbal Transferred۔
انتظامیہ نے کہا تھا کہ نالہ سندھ پر محکمۂ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کی جانب سے چلائی جانے والی انہدامی کارروائی کے دوران مزکورہ نوجوان نے خودسوزی کی کوشش کی تھی۔
- مزید پڑھیں: Ganderbal Youth Attempts Self-immolation: گاندربل میں انہدامی کارروائی کے دوران نوجوان کی خود سوزی کی کوشش
اس حادثے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سرکولیٹ ہوا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کمپلیکس پر چڑھ کر اپنے آپ کو آگ لگا کر خود سوزی کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم پولیس نے میڈیا کو ویڈیو سرکولیٹ نہ کرنے کی تنبیہ کی تھی۔