ETV Bharat / state

installation of Smart Meters گاندربل میں اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے خلاف خواتین کا احتجاج - محکمہ بجلی جموں و کشمیر

گاندربل کے گنگرہامہ علاقے کے خواتین نے سڑکوں پر آکر اسمارٹ میٹرس کے نصب جانے کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے محکمہ بجلی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور اسمارٹ میٹرس کی تنصیب پر فوری طور پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔

ganderbal-residents-protest-against-installation-of-smart-meters
گاندربل میں اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے خلاف خواتین کا احتجاج
author img

By

Published : Apr 12, 2023, 9:19 PM IST

گاندربل میں اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے خلاف خواتین کا احتجاج

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گنگرہامہ علاقے کے مکینوں نے پاؤر ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج کیا۔ علاقہ کے خواتین نے بدھ کے روز پی ڈی ڈی محکمہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی اس دوران خواتین نے دودرہامہ روڈ کو بلاک کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے اہل خانہ اسمارٹ میٹروں سے پیدا ہونے والے ضرورت سے زیادہ بل ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، اس لیے وہ محکمہ کو علاقے میں اسمراٹ میٹرس نصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ احتجاجیوں نے کہا کہ پہلے ہی محکمہ بجلی نے میٹرس نصب کیے اور ہم باقاعدہ میٹرس کے حساب سے بل ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کو اب نئے میٹر لگانے کی کیا ضرورت ہے؟۔

احتجاجی خواتین نے کہا کہ پہلے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہے اور اب سرکار ان پر اور اضافی بوجھ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ روز مرہ کی زندگی اس وقت مشل سے گزار رہے ہے۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ وہ غریب ہیں اور ان کے علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اور Aسمارٹ میٹرز نصب کرنے سے انہیں بجلی کی بھاری بلیں آئی گی جو وہ برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان میٹروں کو انہی علاقوں میں نصب کریں جو لوگ بل برداشت کر سکتے ہیں۔

ایک خاتون مظاہرین نے کہا یہاں زیادہ تر مظاہرین خط افلاس سے نیچے زندگی گزر بسر کرتے ہے اور انہیں گھر میں صرف ایک ہی کمانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بڑھے لکھے بچے گھروں میں بے روز گار بیٹھے ہے اور اب سرکار انہیں اسمارات میٹرس لگا کر انہیں اور کمزور کر رہی ہے۔انہوں نے کہا ہم ان سمارٹ میٹروں کی تنصیب کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر وہ ہمیں مجبور کریں گے تو ہم سڑکوں پر مارتے رہیں گے۔بعد ازاں ایس ایچ او گاندربل اور ایس ایچ او کھیر بھوانی نے مظاہرین کو منتشر کیا اور سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے خالی کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:Protest Against Smart Meters Installation پلوامہ میں اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے خلاف خواتین کا احتجاج

واضح رہے وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے لگاتار لوگ اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان احتجاج کے دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے ۔ جبکہ کئی علاقوں کی پاور سپلائی بھی محکمہ بجلی نے روک دی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.