گاندربل پولیس نے چند ماہ قبل گرفتار کئے گئے تین ایسے نوجوانوں کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کیا ہے، جن کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ تین نوجوان سرحد پار بیٹھے ایک عسکریت پسند کے رابطے میں تھے۔
پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے گرینڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے ان تینوں نوجوانوں کو ستمبر 2020 میں گرفتار کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق 14 ستمبر 2020 کو ایک حزب المجاہدین ماڈیول کو پولیس نے بے نقاب کیا۔ اس موقع پر تین نوجوان ارشید احمد خان ولد محمد الطاف خان، ساکن وائل وڈر؛ ماجد رسول راتھر ولد غلام رسول راتھر، ساکن بیہامہ گاندربل اور محمد آصف نجار ولد عبد الرزاق نجار، ساکنہ بیہامہ کو گاندربل پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔
پولیس بیان میں مزید کہا گیا کہ ملزمین کے خلاف عدالت میں ان کی موجودگی میں چارج شیٹ داخل کیا گیا ہے۔