گاندربل کے وانگت علاقے کے لوگوں نے کچھ دن پہلے محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی تھی کہ ان کے باغوں میں جنگلی بندر داخل ہوا ہے اور وہ میوہ دار درختوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ اس بارے میں محکمہ وائلڈ لائف نے جنگلی بندر کو پکڑنے کے لیے ایک جال بچھا کر رکھا تھا تاکہ وہ اس میں پھنس جائے۔ جوں ہی جنگلی بندر اپنی غذا کی تلاش میں وہاں آیا تو مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی۔
آپ کو بتادیں کہ جنگلی بندر اپنی غذا تلاش کرنے کے لیے باغوں میں آکے باغوں کو نقصان پہنچا رہا تھا جس کی وجہ سے وانگت کے لوگ کافی پریشان ہو چکے تھے اس دوران محکمہ وائلڈ لائف وانگت کے اہلکار علاقے میں پہنچے، اس وقت جنگلی بندر درختوں پر گھوم رہا تھا اور وہ ایک گھر میں گھس گیا تھا محکمہ وائلڈ لائف نے اس جنگلی بندر کو بے ہوش کیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔