ETV Bharat / state

107 اسامیوں کے لیے ایک ہزار درخواستیں موصول - ضلع گاندربل

زوجیلا ٹنل کی تعمیر کر رہی کمپنی کو ڈرائیور، ہیلپر اور آپریٹر وغیرہ کی مجموعی طور پر 107 اسامیوں کے لیے سینکڑوں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

107اسامیوں کے لیے ایک ہزار درخواستیں موصول

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 7:21 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں لداخ شاہراہ کو پورے سال قابل آمد و رفت بنانے کے لیے زوجیلا کے مقام پر 14.5 کلومیٹر طویل ٹنل تعمیر کی جا رہی ہے۔

107اسامیوں کے لیے ایک ہزار درخواستیں موصول

تعمیراتی ایجنسی نے ڈرائیوروں، ہیلپروں اور آپریٹروں کی 107 اسامیوں کو پر کرنے کیلئے اشتہار میں تحصیل گنڈ کے سربل، سونہ مرگ، شتکڑی، گگن گیر، ریزن، زیر پورہ، کلن، ریول، گنڈ، ہاکنار اور سمبل علاقوں کے تربیت یافتہ نوجوانوں سے درخواستیں طلب کی تھیں۔

تعمیراتی ایجنسی کی جانب بھرتی اشتہار کے بعد وادی کے مختلف علاقوں کے سینکڑوں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے درخواستیں جمع کرائیں جبکہ مقامی نوجوانوں نے بھرتی اشتہار کو 'مذاق' قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'یہاں صرف اثر و رسوخ رکھنے والے امیدواروں کو ہی ترجیح دی جا رہی ہے۔ جبکہ مقامی بے روزگار نوجوانوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔'

107 اسامیوں کیلئے تحصیل گنڈ کے علاوہ دیگر اضلاع کے قریب 1000 پڑھے لکھے نوجوانوں نے درخواستیں جمع کرائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.