ETV Bharat / state

گاندربل میں انہدامی کارروائی - جھیل کی خوبصورتی

ضلع گاندربل کے مانسبل علاقے میں مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ مال نے مشترکہ طور انہدامی کارروائی انجام دی۔

گاندربل میں انہدامی کارروائی
گاندربل میں انہدامی کارروائی
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 5:49 PM IST

مانسبل جھیل کے اطراف میں ’’غیر قانونی طور‘‘ تعمیر کیے گئے کئی ڈھانچوں کو انہدامی کارروائی کے دوران منہدم کیا گیا، وہیں اس دوران درجنوں درختوں کو بھی کاٹا گیا۔

انہدامی کارروائی محکمہ مال اور مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مشترکہ طور انجام دی۔

گاندربل میں انہدامی کارروائی

مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران نے بتایا کہ انہیں مسلسل یہ شکایات موصول ہو رہی تھی کہ مانسبل جھیل کے ارد گرد لوگوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کرکے سینکڑوں کی تعداد میں درخت اگانے کے علاوہ ڈھانچے بھی تعمیر کیے ہیں، جسکی وجہ سے جھیل کی خوبصورتی متاثر ہونے کے علاوہ فضلہ جھیل کو آلودہ کر رہا ہے۔

اس بات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اور تحصیلدار لار نے مشترکہ طور انہدامی کارروائی کے دوران متعدد ڈھانچے مسمار کرنے کے علاوہ درختوں کو بھی کاٹ دیا اور سرکاری اراضی بازیاب کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.