ETV Bharat / state

گاندربل: ٹرانسفارمر مرمت کے دوران لائن مین جھلس گیا - ایگزیکیٹیو انجینیئر

علاقے کے لوگوں نے بجلی انسپیکٹر فاروق خان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر پاور نہیں کٹوایا جبکہ لائن مین کو غلط اطلاع دی کہ پاور کاٹ دیا گیا ہے۔

Ganderbal: A lineman was burnt during a transformer repair
گاندربل: ٹرانسفارمر مرمت کے دوران لائن مین جھلس گیا
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 7:32 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے پی ڈی ڈی اہلکار جھلس گیا۔ یہ سانحہ کنگن علاقہ کے وانیارم میں بدھ کی دوپہر پیش آیا۔

گاندربل: ٹرانسفارمر مرمت کے دوران لائن مین جھلس گیا

زخمی پی ڈی ڈی اہلکار کی شناخت وانیارم ونگت کے رہنے والے محبوب شیخ ولد عبد الشکور شیخ کے طور پر ہوئی ہے جو محکمہ بجلی (پی ڈی ڈی) میں لائن مین کے طور پر کام کر رہا تھا۔

حادثے کے فوراً بعد علاقے کے لوگوں نے زخمی ملازم کو علاج و معالجہ کے لیے ٹراما ہسپتال کنگن منتقل کیا۔

علاقے کے لوگوں نے بجلی انسپیکٹر فاروق خان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر پاور نہیں کٹوایا جبکہ لائن مین کو غلط اطلاع دی کہ پاور کاٹ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی انسپیکٹر طرح طرح سے اپنے ملازمین اور علاقے کے لوگوں کو تنگ کرتا رہتا ہے۔

جب اس حوالے سے نمائندے نے ایگزیکیٹیو انجینیئر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔

وہیں اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجینیئر کنگن نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرے اور قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس ضمن میں کنگن پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.