مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندر بل کے فراؤ ہاکنار گنڈ نامی علاقے میں (سی آر پی ایف) 118 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، طبی کیمپ میں میں فراؤ ہاکنار اور ملحقہ علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے درجنوں لوگوں نے طبی خدمات حاصل کیں۔118Bn CRPF organises free medical camp at Ganderbal
مذکورہ طبی کیمپ میں ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں ادویات بھی مفت فراہم کیں، مقامی باشندوں نے فراؤ ہاکنار گنڈ علاقے میں منعقد کیے گئے کیمپ کے حوالہ سے سی آر پی ایف کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں ڈاکٹروں نے باریک بینی سے مریضوں کے امراض کا معائنہ کیا، جب کہ سی آر پی ایف کی جانب سے ادویات بھی مفت تقسیم کی گئی۔
مزید پڑھیں:Free Medical Camp by CRPF سوپور میں سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپ
سی آر پی ایف کے ایک آفیسر نے بتایا کہ سیوک ایکشن پروگرام کے تحت فراؤ ہاکنار میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس سے قبل بھی متعدد دور افتادہ علاقوں میں طبی سہولیات کے فقدان کے پیش نظر اس طرح کے کیمپس کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف عوام کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انہیں سہولیت پہنچانے کے لیے بھی پر عزم ہے، اور اسی جذبہ کے تحت مفت طبی کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔