ETV Bharat / state

Former MLA Ashfaq Jabbar سابق رکن اسمبلی اشفاق جبار 30اپریل کو اپنے سیاسی عزائم کا اظہارکرینگے - جموں و کشمیر خبر

گاندر بل کے سابق رکن اسمبلی اشفاق جبار نے نیشنل کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے غلط پالیسی کے سبب جموں وکشمیر کی یہ صورتحال ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گاندر بل وزیر اعلی کا حلقہ ہونے کے باوجود ترقیاتی سرگرمیوں سے محروم رہا ۔

اشفاق جبار
اشفاق جبار
author img

By

Published : Apr 10, 2023, 7:52 AM IST

Updated : Apr 10, 2023, 8:37 AM IST

ویڈیو

گاندر بل: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندر بل کے سابق رکن اسمبلی اشفاق جبار نے اتوار کو کہا کہ وہ اپنے اگلے سیاسی قدم کا اعلان 30 اپریل کو شیخ جبار کی برسی کے موقع پر کریں گے۔ گاندربل میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطہ میں موجودہ صورتحال در اصل نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں کے غلط اقدامات کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے لوگوں کو تکلیف نہیں ہونے دیں گے، سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ وہ اپنے سیاسی عزائم اور مستقبل میں سیاست کے لئے وضع کی گئی حکمت عملی کا اعلان ان کے والد شیخ جبار کی برسی کے موقع پر کریں گے۔ اشفاق جبار کے والد مرحوم شیخ جبار کی برس 30 اپریل کو منائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے گاندربل کے لوگوں کا استحصال کیا ہے۔ اشفاق جبار نے کہا کہ گاندربل کے لوگوں نے نیشنل کانفرنس کو بر سر اقتدار لانے میں اہم رول اداکیا تھا، گاندربل وزیر اعلیٰ کا حلقہ ہونے کے باوجود غیر ترقی یافتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے دور میں دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ملازمت فراہم کی گئیں۔

مزید پڑھیں:Ashfaq Jabbar visit to Ganderbal سابق قانون ساز ممبر شیخ اشفاق جبار کا گاندربل دورہ

اشفاق جبار نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ عوام کے فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے اور پارٹی کے سینئر کارکنوں سے مشاورت کے بعد ممتاز رہنما اور ان کے والد شیخ عبدالجبار کی آئندہ برسی کے موقع پر مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ واضح رہے اشفاق جبار گاندربل میں یوتھ کنونشن کے دوران اپنے ساتھیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران ان کے کئی ساتھیوں نے بھی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپکے شانہ بشانہ چلنے کو تیار ہیں۔

Last Updated : Apr 10, 2023, 8:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.