ETV Bharat / state

کشمیر: مسلسل بارشوں کے سبب کئی علاقے زیر آب - وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں

وادی کشمیر میں مسلسل بارشوں کے سبب کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس سے راہگیروں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کشمیر: مسلسل بارشوں کے سبب کئی علاقے زیر آب

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 12:37 PM IST

کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے ہو رہی مسلسل بارشوں کی وجہ سے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس وجہ سے لوگوں کو عبور مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ساتھ منسلک شیخ زو نامی گاؤں کے گلی کوچوں میں بارش کا پانی جمع ہو چکا ہے جس سے یہاں رہائش پذیر لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہو رہا ہے۔

کشمیر: مسلسل بارشوں کے سبب کئی علاقے زیر آب

اس ضمن میں مقامی باشندوں نے متعلقہ محکمہ جات کو صورتحال سے باخبر کیا تاہم ان کے مطابق ابھی تک پانی کی نکاسی کے لئے علاقے میں کسی بھی ٹیم کو نہیں بھیجا گیا۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے علاقے میں جمع بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے جلد اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق اتوار سے وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.