ETV Bharat / state

Fire In Ganderbal آتشزدگی کے واقع میں فزیکل ایجوکیشن کالج گاندربل کو نقصان - گاندربل میں آگ

گاندربل ضلع میں فیزیکل ایجوکیشن کالج کی عمارت کو آگ سے جزوی طورپر نقصان پہنچا۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

fire-mishap-guts-physical-education-college-in-gadoora-ganderbal
آتشزدگی کے واقع میں فزیکل ایجوکیشن کالج گاندربل کو نقصان
author img

By

Published : Jul 19, 2023, 4:34 PM IST

آتشزدگی کے واقع میں فزیکل ایجوکیشن کالج گاندربل کو نقصان

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں فیزیکل ایجوکیشن کالج کی عمارت کو آگ سے جزوی طورپر نقصان پہنچا۔اطلاعات کے مطابق فیزیکل ایجوکیشن کالج گاندربل کی عمارت سے بدھ کے روز اچانک آگ ظاہر ہوئی جس نے آناً آناً عمارت کے ایک حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے آس پاس کے سبھی عمارتوں میں موجود طلبہ اور ملازمین میں کھلبلی مچ گئی اور افراتفری پھیل گئی۔

وہیں فائر اینڈ ایمرجنسی اور کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگرچہ آگ پر قابو پایا، تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں ایک کمرے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ خیال کیا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Batamaloo Fire Incident: سرینگر میں دو فائر فائٹرز دم گھٹنے کے باعث ہسپتال میں داخل

واضح رہے کہ کزشتہ برس کشمیر میں آتشزدگی کے 25 سو واقعات رونما ہوئے تھے۔ ان آگ کی واردات میں37 افراد ہلاک جبکہ 1700 ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اعداد وشمار کے مطابق سرینگر شہر میں سب سے زیادہ آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں 414 ڈھانچے کو نقصان پہنچا جبکہ 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.