ETV Bharat / state

Fire In Ganderbal گاندربل آتشزدگی میں شاپنک کمپلکس کو نقصان - گاندربل میں شائپنگ کمپلکس میں آتشزدگی

اتوار کی شام گاندربل کے بیہامہ چوک میں آتشزدگی سے ایک شاپنک کمپلکس کو نقصان پہنچا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا ۔

fire-damages-commercial-shopping-complex-at-ganderbal
Etv Bharat گاندربل آتشزدگی میں شاپنک کمپلکس کو نقصان
author img

By

Published : Jul 31, 2023, 7:35 PM IST

گاندربل آتشزدگی میں شاپنک کمپلکس کو نقصان

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے بیہامہ چوک میں اتوار کی دیر رات ایک تجارتی کمپلیکس میں آگ لگ گئی۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ بیہامہ مارکیٹ میں کمرشل کمپلیکس میں اتوار کو دیر شام لگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد فائر ٹینڈرز نے بروقت کارروئی کرتے ہوئے آگ کو قابو کر لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس، فوج، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے نہیں دیا ۔ا ٓگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ سکا تاہم قیاس کیا جارہا ہے کہ آگ شائٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ گئی۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے آگ لگنے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپیہ مالیت کی املاک تباہ ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: Fire In Anantnag اننت ناگ میں شائپنگ کمپلکس میں آتشزدگی

واضح رہے کہ دو روز قبل اننت ناگ کے لال چوک علاقہ میں دو منزلہ شاپنگ کمپلیکس میں آگ لگ گئی تھی۔ اطلاع کے مطابق ریشی بازار لال چوک میں رئیس احمد نرچور ولد عبدالحمید نارچور کی ملکیت والا شاپنگ کمپلیکس آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

بتادیں کہ گزشتہ برس کشمیر میں آتشزدگی کے 25 سو واقعات رونما ہوئے تھے۔ ان آگ کی واردات میں37 افراد ہلاک جبکہ 1700 ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اعداد وشمار کے مطابق سرینگر شہر میں سب سے زیادہ آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں 414 ڈھانچے کو نقصان پہنچا جبکہ 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.