ETV Bharat / state

جنگلی جانور کے حملے میں کمسن بچی کی ہلاکت کے بعد گاندربل میں خوف کا ماحول - تین سالہ بچی کی لاش

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ززنہ علاقے میں تیندوے کے حملے میں ہلاک ہوئی کمسن بچی کے بعد مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے، وہیں محکمہ وائلڈ لائف نے جنگلی جانور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جنگلی جانور کے حملے میں کمسن بچی کی ہلاکت کے بعد گاندربل میں خوف کا ماحول

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 7:51 PM IST

گزشتہ شب ضلع گاندربل کے ززنہ علاقے میں تین سالہ بچی کی لاش باغات سے برآمد ہوئی، مقامی باشندوں کے مطابق بچی کو تیندوا اٹھا کر لے گیا تھا۔

جنگلی جانور کے حملے میں کمسن بچی کی ہلاکت کے بعد گاندربل میں خوف کا ماحول

جنگلی جانور کے حملے میں کمسن بچی کی ہلاکت کے بعد ززنہ، گاندربل میں خوف و ہراس کا ماحول ہے وہیں محکمہ وائلڈ کی ٹیم نے ’آدم خور‘ تیندوے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق کمسن بچی کو تیندوا گزشت شب اس وقت اٹھا کر لے گیا جب وہ اپنی دادی کے ہمراہ گاڑی میں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی باشندوں، محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کی ٹیم نے بچی کی تلاش شروع کر دی اور چند گھنٹوں کے بعد ہی اسکی لاش مقامی کھیت سے برآمد ہوئی۔

محکمہ وائلڈ کی ٹیم نے پیر کی صبح ززنہ علاقے میں تیندوے کی تلاش شروع کر دی ہے، وہیں انہوں نے علاقے کے باشندوں کو ہوشیار رہنے اور بچوں کو تنہا گھروں سے باہر نہ بھیجنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: گاندربل: تین سالہ بچی کی لاش برآمد

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے وادی کشمیر کے طول ارض میں جنگلی جانوروں کے انسانی بستیوں میں آکر چوپائوں اور انسانوں پر حملے کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.