ETV Bharat / state

گاندربل کے ہرن علاقے میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف

ضلع گاندربل کے ہرن علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ نے تیندوے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

گاندربل کے ہرن علاقے میں تیندوے کی موجودگے سے لوگوں میں خوف

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 7:45 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ہرن علاقے میں اس وقت افرا تفری اور خوف کا ماحول پھیل گیا جب علاقے کے لوگوں نے تیندوے کو پاس کے جنگل میں دیکھا۔

سدفاسف

اطلاعات کے مطابق بدھ کی دوپہر لوگوں نے ہرن علاقے میں تیندوے کو گھومتے دیکھا جس کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا اور لوگ گھروں کی طرف دوڑنے لگے۔

مقامی لوگوں نے علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی فوری طور محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین فوری طور ہرن علاقے میں پہنچے اور تیندوے کی تلاش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں؛ بڈگام : علاقے میں تیندوں کی موجودگی سے عوام میں خوف

محکمہ وائلڈ لائف کے افسران نے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل حالیہ دنوں ضلع کے شالہ بگ علاقے میں کئی جنگلی جانوروں کو دیکھا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.