ETV Bharat / state

مانسبل جھیل کا وجود خطرے میں

author img

By

Published : Apr 11, 2021, 7:13 PM IST

لوگوں نے کہا کہ مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اگرچہ جھیل کی صفائی اور اس کو جاذب نظر بنانے کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرتا ہے، تاہم کوندہ بل کے علاقے میں آنے والی جھیل کے حصے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

Manasbal Lake
مانسبل جھیل

ضلع گاندربل میں واقع مانسبل جھیل میں زہریلی گھاس اور پالتھین کی وجہ سے جھیل کا پانی کافی آلودہ ہو چکا ہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ متعلقہ محکمہ مشینوں کا استعمال کر کے صرف دکھاوے کے لیے صفائی کرتا ہے۔

مانسبل جھیل

مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دعوے کیے جاتے ہیں کہ اس پر سالانہ لاکھوں روپے خرچ کرکے اس کو جاذب نظر بنایا جاتا ہے، لیکن زمینی سطح پر یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔

گرمی کے ایام میں جھیل میں زہریلی گھاس اُگ آنے سے بدبو اٹھتی ہے، تو دوسری جانب جھیل میں کوڑا کرکٹ اور پالتھین ڈالنے سے جھیل کے پانی کو نقصان ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جھیل میں پائے جانے والے جانور خاص طور پر مچھلیوں کی پیداوار میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ کوندہ بل علاقے کے حدود میں آنے والی جھیل میں گھاس اگ آئی ہے۔ پالتھین کے لفافے ہیں اور کوڑا کرکٹ بھی جمع ہو گیا ہے جس نے وہاں پائے جانے والے 'ندرو' کی فصل کو مکمل طور پر تباہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل: یکطرفہ پل سے عوام کو مشکلات

اس حوالے سے مقامی لوگوں نے کہا کہ مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اگرچہ جھیل کی صفائی اور اس کو جاذب نظر بنانے کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرتا ہے، تاہم کوندہ بل کے علاقے میں آنے والی جھیل کے حصے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

محکمہ نے جھیل کی صفائی کے لیے جو مشینیں لگائیں ہیں ان کو صرف مانسبل کے آگے والے حصے کے لیے ہی مخصوص رکھا گیا ہے۔ لوگوں کے مطابق جھیل میں گھاس پھوس اور پالتھین کے زہریلے مواد سے پانی آلودہ ہو چکا ہے۔

مقامی لوگوں نے لیفٹینینٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور جھیل کے وجود کو بچائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.