ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، پانچ ملازمین پر کارروائی

کنگن میں کچھ لوگوں کی جانب سے سندھ نالہ کے کنارے غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کی جارہی تھی، ای ٹی وی بھارت نے یہ خبر منظر عام پر لائی۔

ای ٹی وی بھارت
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر
author img

By

Published : Jul 17, 2020, 3:22 PM IST

جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں کچھ لوگوں کی جانب سے غیر قانوی تعمیرات پر ای ٹی وی بھارت کی رپورٹ کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے فلڈ کنٹرول اور اریگیشن محکمہ کے پانچ ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

واضح رہے کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے نالہ سندھ کے دونوں اطراف پر کسی بھی طرح کے تعمیراتی کام پر پابندی عائد کی ہے۔

تاہم ضلع گاندربل کے کئی مقامات پر بے تحاشہ تعمیرات کی گئی ہیں جس سے نالہ سندھ کا وجود خطرے میں پڑا ہوا ہے۔

عدالت عالیہ نے سو میٹر کی دوری کے اندر دونوں اطراف میں تعمیرات پر پابندی عائد کی ہے لیکن لوگ دریا کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات روک نہیں رہے ہیں۔

اگرچہ ڈپٹی کمشنر گاندربل نے پانچ ملازمین کو معطل بھی کر دیا ہے۔ تاہم علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے 'ملازمین کو معطل کرنے سے بہتر ہوتا کہ ایسے تعمیرات کو منہدم کیا جاتا'۔

انہوں نے کہا کہ 'یا تو ان غیر قانونی مکانات و دیگر تعمیرات کو منہدم کیا جائے یا پھر عدلیہ کے آرڈر کو ہی ختم کر دیا جائے'۔

ای ٹی وی بھارت نے 15 جولائی کو ایک خبر "نالہ سندھ کے اطراف تعمیرات جاری" سرخی کے نام سے اپڈیٹ کی تھی جس کے دوسرے روز ڈپٹی کمشنر گاندربل نے ایک آرڈر جاری کر کے پانچ ملازمین، شفقت حکاک جونئیر انجینئر، عبدالرشید ڈار ہیلپر، عبدالاحد ملک ہیلپر، جان محمد وانی گیٹ آپریٹر، اظہر احمد حجام ورکس کو معطل کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.