ETV Bharat / state

کورونا ٹیکے کاری مہم میں عوامی تعاون کی اہمیت پر زور: کرتیکا جیوتسنا - جموں و کشمیر کے گاندر بل

جموں و کشمیر کے گاندر بل میں ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ٹیکہ کاری مہم کے دوران عوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

کورونا ٹیکے کاری مہم میں عوامی تعاون کی اہمیت پر زور: کرتیکا جیوتسنا

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 3:39 PM IST

ڈپٹی کمشنر گاندربل، کرتیکا جیوتسنا نے ٹیکہ کاری مہم میں عوام پیش پیش رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کورونا فعال کیسز میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے اور اس وقت صرف 199 مثبت کیسز ہیں۔ اس کے علاوہ مثبت شرح صرف 2.23 فیصد گر گئی ہے۔

کورونا ٹیکے کاری مہم میں عوامی تعاون کی اہمیت پر زور: کرتیکا جیوتسنا

کرتیکا جیوتسنا نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتے 9000 ٹسٹ کئے گئے تھے جبکہ مثبت کیسز کی شرح صرف 2.23 فیصد پر آ گئی ہے، جوکہ ایک اچھی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ضلع ہسپتال میں کورونا کے صرف 13 مریض شریک ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے گاندربل میں ٹیکہ کاری مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 44-18 برف کے افراد میں ٹیکہ کاری کا سلسلہ جاری ہے اور ضلع کے تمام 94 ویکسینیشن سنٹرز پر ٹیکے دیئے جارہے ہیں۔ اب تک ضلع میں 18 تا 44 سال کی عمر کے تقریباً 12 فیصد افراد کو پہلی خوراک دی گئی۔ کرتیکا جیوتسنا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ کووڈ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:: سرینگر: ملہورہ میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.