ETV Bharat / state

سندھ جنگلات سے سر سبز درختوں کی کٹائی جاری

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 12:47 PM IST

سندھ رینج کے اکہال سترینہ کے کمپارٹمنٹ نمبر 12 اور 13 میں گزشتہ کئی دنوں سے برفباری کے باوجود جنگل سمگلروں نے کئی سر سبز درختوں کو زمین دوز کیا ہے اور ان کو دوسرے علاقوں میں سمگل کرنے کی تاک میں ہیں۔

Sindh Forest
سندھ جنگلات

برفباری سے قبل جہاں جنگل میں سمگلر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے وہیں برفباری کے بعد بھی انہوں نے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھا ہے اور محکمہ جنگلات، پروٹکشن فورس نے کئی کاروایاں کرکے عمارتی لکڑی بھی ضبط کی۔

سندھ جنگلات

مقامی ذرائع کے مطابق جنگل سمگلر دن کے اجالے میں جنگلوں میں جا کر سر سبز درختوں کو بے دریغ کٹائی کر کے سمگل کرتے ہیں۔ معاملے کے حوالے سے رینج افسر سندھ سے جانکاری حاصل کی گئی لیکن انہوں نے اس خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ جنگلات کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دیر گئے فارسٹ پروٹکشن فورس نے اس عمارتی لکڑی کو ضبط کیا لیکن کاٹی گئی لکڑی میں سے بیشتر لکڑی کو جنگل سمگلر دوسرے علاقے میں سمگل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: محکمہ جنگلات پر لاپرواہی کا الزام

بتایا جاتا ہے کہ سندھ جنگلات گزشتہ کئی روز سے زوجیلا کے بہانے تین سو سے زیادہ درخت بغیر اجازت کاٹے گئے۔ اس تعلق سے عوامی سطح پر سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ یہاں رینج افسر کو معطل کرکے غیر جانبدارانہ طریقے سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.