ETV Bharat / state

Ganderbal Awami Darbar ڈی ڈی سی ممبر نے صفاپورہ میں عوامی دربار کا انعقاد کیا

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 4:57 PM IST

Updated : Nov 17, 2022, 12:34 PM IST

وسطی کشمیر میں ضلع گاندربل کے کوندبل اور صفاپورہ میں منعقدہ عوامی دربار میں ڈی ڈی سی ممبر سمیت مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔ Awami Darbar Ganderbal

Etv Bharat
Etv Bharat

گاندربل: ڈی ڈی سی ممبر صفاپورہ، عبد الرشید بٹ نے این ٹی پی ایچ سی کوندبل اور گورنمنٹ مڈل اسکول صفاپورہ میں عوامی دربار کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں شریک عوامی وفود نے ڈی ڈی سی ممبر کو اپنے اپنے علاقوں میں درپیش درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ بعض مسائل کا موقع پر ازالہ کیا گیا جبکہ ڈی ڈی سی نے دیگر مسائل سے متعلق اعلیٰ افسران، متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ رابطہ کرکے عوام کو بہتر گورننس مہیا کرانے کی یقین دہانی کی۔ DDC Member Safapora Chairs Awami Darbar

ڈی ڈی سی ممبر صفاپورہ نے کیا عوامی دربار کا انعقاد

مقامی لوگوں نے سیاحتی مقام مانسبل سے متعلق متعدد مسائل کو بھی اجاگر کیا۔ لوگوں نے سیاحتی مقام کو اپگریڈ کرنے اور بالواسطہ یا بلاوسطہ گندگی اور فضلہ کو جھیل میں انڈیلنے کی مذمت کرتے ہوئے سیاحتی ورثہ کے تحفظ کے تئیں سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی۔ پروگرام میں شریک لوگوں نے بجلی، سڑک، پانی سمیت صحت عامہ سے متعلق مسائل کا فوری طور ازالہ کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔Awami Darbar in Ganderbal

پروگرام کے دوران ڈی ڈی سی ممبر کے ساتھ این ٹی پی ایچ سی کوندبل کا عملہ بھی موجود تھا۔ لوگوں نے ڈی ڈی سی ممبر سے ہیلتھ سنٹر کر اپگریڈ کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا جس پر ڈی ڈی سی ممبر نے جلد ہی ایک ایکسرے مشین نصب کرنے اور ایمبولینس سروس کو فعال بنایا جائے گا وعدہ کیا وہیں انہوں نے ڈینٹل ڈاکٹر کی بھی خدمات دستیاب رکھنے کی یقین دہانی کی۔

Last Updated : Nov 17, 2022, 12:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.