ETV Bharat / state

SRTC Bus Service منی گام سے سرینگر تک ایس آر ٹی سی بس سروس شروع

ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل نے منی گام اور گٹلی باغ سے سرینگر تک ایس آر ٹی سی بس سروس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ DDC Chairperson Ganderbal on SRTC bus service

منی گام سے سرینگر تک ایس آر ٹی سی بس سروس شروع

author img

By

Published : Dec 24, 2022, 9:45 AM IST

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں گٹلی باغ اور منی گام کے عوام کی صدیوں پرانی مانگ کو پورا کرتے ہوئے ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن گاندربل نزہت اشفاق نے گٹلی باغ اور منی گام سے بٹ مالو سرینگر تک روزانہ چلنے والی بس سروس کو جھنڈی دکھائی ۔ یہ بس سروس روزانہ گٹلی باغ اور منی گام سے وائل، نونر اور بیہامہ کے راستے سرینگر تک چلائی جائے گی جس سے لوگوں کے ساتھ ساتھ ملازمین اور طلباء کو معیاری پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔ bus service from Manigam and Gutlibagh to Srinagar

منی گام سے سرینگر تک ایس آر ٹی سی بس سروس شروع

بس سروس کو جھنڈی دکھاتے ہوئے ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن گاندربل نزہت اشفاق نے موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ اور جے کے ایس آر ٹی سی کی عوام کے لئے اس مطالبے کو پورا کرنے پر ان افسران کی تعریف کی۔ اس دوران مزید بتایا گیا کہ 4 اور بسیں بھی چند ہفتوں کے اندر تلمولہ سنٹرل یونیورسٹی، شیرپتھری، بٹہ وینہ- واکورا اور لار سے سری نگر تک چلیں گی۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے بنیادی سہولیات اور مختلف خدمات کے حوالے سے اپنے مسائل اور مطالبات بھی ڈی ڈی سی کو پیش کئے۔

یہ بھی پڑھیں: Tral Municipal Committee: ترال میونسپل کمیٹی نے چھ ہوپر گاڑیاں عوام کو وقف کیں

مقامی شخص نے بتایا کہ گٹلی باغ میں کوئی بھی گاڑی کی سہولیات نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں گٹلی باغ سے بٹمالوں تک جانے کے لیے کم سے کم تین یا چار گاڑیاں بدلنی پڑتی تھی۔ لیکن اب ڈی ڈی سی چیئرپرسن نزہت اشفاق کی وجہ سے گاڑی کی سہولیات ہو گئی۔ مقامی لوگوں کی طرف سے اٹھائے گئے مطالبات اور شکایات کا جواب دیتی ہوئیں ڈی ڈی سی چیئرپرسن نزہت اشفاق نے یقین دلایا کہ تمام مسائل کو مقررہ وقت میں حل کیا جائے گا۔ ڈی ڈی سی چیئرپرسن کے ساتھ اے آر ٹی او گاندربل، پی آر آئی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.