گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے چھترگل علاقے میں گزشتہ روز سہ پہر کو تیز بارشوں کے دوران بادل پھٹنے سے پیدا شدہ سیلابی صورتحال سے لوگ کافی خوفزدہ ہیں۔ Damage Caused by Cloudburst in Chattergulلوگوں کا کہنا ہے کہ بادل پھٹنے کے سبب پانی کا ریلہ کھیتوں سمیت لوگوں کو مکانات میں داخل ہو گیا جس کے سبب لوگوں کا کافی مالی نقصان ہوا۔
چھترگل کے باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بالا بنگی، ڈارہ علاقے میں بادل پھٹنے کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے ریلہ سے خستہ حال اور کچی رابطہ سڑک پوری طرح تباہ ہو گئی ہے اسکے علاوہ فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے ضلع و تحصیل انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افسران نے سرسری طور علاقے کا معائنہ کیا تاہم بادل پھٹنے سے ہوئی تباہی کا مکمل جائزہ نہیں لیا۔Damage by Cloudburst in Ganderbal
مقامی باشندوں نے انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری طرح نقصان کا جائزہ نہیں لیا اور نہ ہی متاثرین کو فوری امداد فراہم کی گئی۔ انہوں نے حکام سے بادل پھٹنے سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے اور متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں: Cloudburst near Jawahar Tunnel: بادل پھٹنے سے درجنوں بھیڑ بکریاں ہلاک