ETV Bharat / state

گاندربل: محکمہ زراعت نے کسٹم ہائرنگ سینٹر کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Mar 9, 2021, 7:19 PM IST

ضلع گاندربل کے واکورہ علاقے میں محکمہ زراعت نے مقامی کسانوں کو سہولت اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے کسٹم ہائرنگ سینٹر کا افتتاح کیا۔

custom hiring centres inaugurated at wakoora ganderbal
گاندربل: محکمہ زراعت نے کسٹم ہائرنگ سینٹر کا افتتاح کیا

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں آج محکمہ زراعت کی جانب سے کسٹم ہائرنگ سینٹر کا افتتاح کیا گیا ہے، جس میں محکمہ زراعت کے افسران نے کسانوں کے لیے درکار ان تمام مشینری کے دستیاب کو یقینی بنایا گیا ہے، جس سے مقامی کسان مشینری سے فائدے حاصل کرکے اپنے کام کو آسان کرسکتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے محکمہ زراعت کے اس اقدام کی سراہنا کی ہے۔

کسٹم ہائرنگ سینٹر کا افتتاح محکمہ زراعت کشمیر کے جوائنٹ ڈائریکٹر محمد مظفر نے گاندربل کے چیف ایگریکلچر آفیسر غلام محمد دھوبی اور سب ڈویژنل ایگریکلچر آفیسر بشیر احمد عالمگیر کی موجودگی میں کیا گیا۔

کسٹم ہائرنگ سینٹر کے قیام کی ضرورت کے متعلق محکمہ زراعت کشمیر کے جوائنٹ ڈائریکٹر محمد مظفر ہورا نے کہا کہ دراصل محکمہ زراعت کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ایسے مراکز کھولے جائیں جس سے کسانوں کو راحت ملے اور پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوسکے۔

محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے اس سینٹر کے کھولنےکا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کا ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان نے ہمارے محکمہ میں اپنی بے روزگاری کی داستان بیان کی، جس کے بعد افسران نے فورا اس نوجوان کے لیے محکمہ کے قواعد ضوابط کے مطابق ایک ایسا سینٹر کھولا جس میں کسانوں کے لیے درکار تمام مشینری کو دستیاب رکھا گیا ہے۔ جس میں کسان بہت کم ریٹ پر ان مشینوں کا استعمال اپنے کھیتوں میں کرسکیں گے اور اس کا کرایہ ادا کرکے ایسے بے روزگار نوجوان کو روزگار بھی میسر ہوتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے اور کسانوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے اس قسم کے مزید کسٹم ہائرنگ سینٹرز کھولنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.