ETV Bharat / state

گاندربل میں پولیس اہلکاروں کی ٹیکہ کاری

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس موقع پر فرنٹ لائن پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ترجیح دی گئی۔

گاندربل میں پولیس اہلکاروں کو فراہم کی گئی کورونا ویکسین

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 8:31 PM IST

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز گاندربل کے احاطے میں جموں و کشمیر پولیس کے فرنٹ لائن وارئرس کے لئے جمعرات کو ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی خلیل احمد پوسوال کو سب سے پہلے ویکسین دی گئی۔

گاندربل میں پولیس اہلکاروں کو فراہم کی گئی کورونا ویکسین

ایس ایس پی گاندر بل نے کہا کہ ’’کورونا وائرس کے خلاف ہمارے دفاع کو مستحکم کرنے کے لیے ٹیکہ کاری کی یہ مہم اہم ہے اور ہمارے روزمرہ کی زندگی کو دوبارہ شروع کرنے میں یہ ویکسین مدد فراہم کرے گی۔‘‘

انہوں نے اس موقع پر ان تمام پولیس عہدیداروں کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے کروناوائرس کے وبائی مرض کے خلاف اپنی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں کو ویکسین کی خوراکیں دلانے میں مدد کرنے پر محکمہ صحت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے بھارت بھر میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم جاری ہے اور گزشتہ اٹھارہ دنوں میں ملک بھر میں اکتالیس لاکھ سے زائد افراد کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.