ETV Bharat / state

Lg on Kashmir ‘conflict’: کشمیر کے ساتھ ’تنازعہ‘ جوڑ کر بعض افراد تجوریاں بھرتے تھے، منوج سنہا - جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ ’’سیکورٹی ایجنسیز دہشت گردی کے نظام کو پوری طرح ختم کرنے، امن و امان کو یقینی بنائے جانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔‘‘Jammu Kashmir lt governor manoj Sinha in central kashmir’s ganderbal

کشمیر کے ساتھ ’تنازعہ‘ جوڑ کر بعض افراد تجوریاں بھرتے تھے، منوج سنہا

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 5:20 PM IST

کشمیر کے ساتھ ’تنازعہ‘ جوڑ کر بعض افراد تجوریاں بھرتے تھے، منوج سنہا

گاندربل (جموں و کشمیر) : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ’’کشمیر میں تین دہائیوں کے دوران ’تنازعہ‘ کا نام دیکر کچھ لوگ اپنا ذاتی کاروبار چلا کر اپنی تجوریاں بھرنے کا کام انجام دے رہے تھے۔ جب کہ صرف عام آدمی کو ہی اس سب کی مار جھیلنی پڑی۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گولڈن گلوری ایکو پارک، سونہ مرگ میں ’’میری ماٹی میرا دیش‘‘ مہم کے تحت منعقد کیے گئے پروگرام کے دوران کیا۔

ایل جی نے مزید کہا کہ ’’سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے نیٹورک کو پوری طرح اور جڑ سے ختم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ جبکہ مستقل اور پائیدار امن کو یقینی بنائے جانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔‘‘ سیاحت کے حوالہ سے ایل جی سنہا نے کہا: ’’رواں برس اب تک 10 لاکھ سیاح سونہ مرگ، گاندربل کا دورہ کر چکے ہیں۔ ضلع میں 130 ہوم اسٹے دستیاب ہیں، اور ہوم اسٹے نے گاندربل کے لوگوں کو روزی کمانے کا ایک بہترین موقع فراہم کیا ہے۔‘‘ ایل جی نے مزید کہا کہ گاندربل کے باشندوں نے لاکھوں امرناتھ یاتریوں کی میزبانی کی۔ ایل جی نے کہا ’’تمام امرناتھ یاتری بھائی چارے، امن اور ہم آہنگی کے پیغام کے ساتھ واپس گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’گاندربل ضلع ترقی اور امن کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Hurriyat Conference Refuted LG's Statement: ایل جی کے بیان پر حریت کا حیرت اور افسوس کا اظہار

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ’’ایک عام انسان کو پر امن اور خوشحال زندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہے، تاہم بعض افراد کشمیر کے ساتھ ’تنازعہ‘ جوڑ کر عام انسان کو خوشحال اور پر امن زندگی گزارنے سے محروم کر رہے تھے جبکہ خود کی جیبیں بھرنے میں وہ خود مصروف تھے۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر کے مطابق ’’کچھ لوگوں کو کشمیر کی ترقی برداشت نہیں ہو رہی اور وہ طرح طرح کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر کے مطابق ’’جن لوگوں کو جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی برداشت نہیں ہو رہی انہیں مستقبل میں مزید پریشانیاں ہوں گی، کیونکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ جموں و کشمیر تعمیر و ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.