ETV Bharat / state

کورونا سے متاثر ہونے کی بات خفیہ رکھنے پر کیس درج

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 9:54 PM IST

حاملہ خاتون کے کورونا متاثر ہونے کی بات چھپانے کی وجہ سے ٹراما ہسپتال کنگن میں آپریشن تھیٹر کو پیر کے روز تک بند کیا گیا جبکہ دو ڈاکٹروں سمیت دس ملازمین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ حاملہ خاتون کے اہل خانہ کے خلاف پولیس تھانہ کنگن میں کیس درج کیا گیا۔

کورونا مثبت کی بات چھپانے پر کیس
کورونا مثبت کی بات چھپانے پر کیس

کنگن سے 25 کلو میٹر دور ٹینگ پورہ گاندربل کے رہنے والی حاملہ خاتون کو طبی معائنے کے لئے صبح ہسپتال آئی تھی جہاں اس کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا اور مثبت پایا گیا۔ خاتون کے اہلخانہ فرار ہو گئے اور کنگن پونچھ پہنچے۔ یہاں انہوں نے کورونا مثبت کی بات نہیں بتائی اور آپریشن کے بعد خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا۔

کورونا مثبت کی بات چھپانے پر کیس

اگرچہ اسی دن ان کے ساتھ تین اور مریض کا بھی آپریشن کیا گیا جن کے اہلخانہ نے دیکھا کہ خاتون کے اہلخانہ زچہ بچہ سے دوری اختیار کر رہے تھے جس کے بعد انہوں نے مقامی ہسپتال انتظامیہ سے کئی بار اس بارے میں بات کی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹروں نے یہ بات میڈیکل سپریڈنٹ ٹرامہ ہسپتال کو دی اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ نے صورہ سے پتا کیا اور پوری کہانی سامنے آئی۔

اگرچہ ہسپتال انتظامیہ نے اس کے بعد پولیس میں شکایت بھی درج کی ہے اور کئی عرصے تک ٹرامہ ہسپتال کا اپریشن تھیٹر بند رکھنے کا فیصلہ کیا تاہم اس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ اس پاس کے کئی امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی مشکلات سے دو چار ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل: وائیل بریج خستہ حالی کا شکار

اس خاتون کے ساتھ اور بھی تین مریضوں کا آپریشن ہوا تھا جن کا انتظامیہ سے یہ سوال ہے کہ اگر احتیاطا ڈاکٹر صاحبان کو طرنطینہ کیا گیا تو پھر ان کے لیے کیا سوچا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس خاتون اور اس کے اہل خانہ کے خلاف کیس درج کیا گیا تو ان ڈاکٹروں کے خلاف بھی کیس ضروری ہے جنہوں نے بنا کورونا ٹیسٹ کیے خاتون کی سرجری کی اور اپنے ساتھ ساتھ درجنوں افراد کی زندگیوں کے ساتھ خلواڈ کیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا کہ اس خاتون کو کسی کی سفارش پر یہاں بنا ٹیسٹ کئے آپریشن کیا گیا کیونکہ گاندربل ہسپتال کو کووڈ ہسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے انچارج میڈیکل سپریٹنڈنٹ کنگن سے رابطہ کیا تو انہوں نے کیمرہ کے سامنے کچھ بھی بولنے سے انکار کیا۔

تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ خاتون کے اہلخانہ نے پروانہ ٹیسٹ دکھا کر نیا ٹیسٹ چھپایا جس پر مذکورہ کے خلاف کیس بھی درج کیا گیا ہے۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا واقعی مریض کو کسی سفارش پر ہسپتال میں داخل کیا گیا اور بنا کورونا ٹیسٹ کئے آپریشن کیا گیا تھا تو انہوں نے اس بات کو چیف میڈیکل آفیسر سے جاننے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.