ETV Bharat / state

ریچھ کو پکڑنے کے لیے پنجرہ نصب

رہائشی آبادی والے علاقے میں عام طور پر ان دنوں جنگلی جانوروں کا آنا رہتا ہے کیونکہ فصلیں اپنی جوبن پر ہیں۔

author img

By

Published : Sep 6, 2020, 5:09 PM IST

ریچھ کو پکڑنے کے لیے پنجرا نصب
ریچھ کو پکڑنے کے لیے پنجرا نصب

وادی کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ہفتے کے روز ایک اور شخص کے ریچھ کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے علاقے میں دوسرا پنجرہ لگا دیا ہے۔ اس پنجرے کے ذریعے خونخوار ریچھ کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ریچھ کو پکڑنے کے لیے پنجرا نصب

خیال رہے کہ رہائشی آبادی والے علاقے میں عام طور پر ان دنوں جنگلی جانوروں کا آنا رہتا ہے کیونکہ فصلیں اپنی جوبن پر ہیں۔

اسی علاقے میں حال ہی میں 25 اگست کو تین خواتین ریچھ کے حملے میں زخمی ہوئے تھی اور محکمہ وائلڈ لائف نے ایک پنجرہ بھی لگایا تھا لیکن 11 دن گزرنے کے بعد بھی ریچھ پر قابو نہ پایا گیا۔

ادھر محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کے ساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں نے بھی کھیتوں میں ڈھونڈنے کی کوششیں کی تاہم ابھی تک کوششیں رنگ نہ لائی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے متاثر ہونے کی بات خفیہ رکھنے پر کیس درج

اس واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں میں کافی خوف و دہشت پھیل گیا تھا اور ایک نیا واقعہ ہونے سے مقامی لوگ اور بھی خوف زدہ ہو گئے ہیں۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد اس ریچھ کو پکڑ لے تاکہ علاقے کی قیمتی جانے ضائع نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.