واسطی کشمیر کے ظلع گاندربل میں چترگل کنگن میں نقب زنوں نے مقامی زیارت گاہ اور مسجد کی سیفوں کو توڑ کر نذرانے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق درمیانی شب چترگل کنگن میں نقب زنوں نے مقامی زیارت گاہ کی سیف کو توڑ کر نزرانے کی رقم لوٹ لی اور مسجد کی سیف کو بھی توڑ کر نزرانے کی رقم لوٹنے کی کوشش کی جس کے بعد مقامی لوگوں میں زبردست غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور لوگ اس بات پر حیران ہے کہ آخر اس زیارت کی سیفوں کو بار بار کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مقامی نوجوان, بلال احمد کے مطابق زیارت کی سیف توڑنے کے بعد اب چور جامع مسجد کی سیف توڑنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم اسی دوران انہوں نے اپنے بھائی کے ہمراہ چوروں پر حملہ کیا اور لوگوں کو بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران انکے بھائی کو معمولی چوٹ بھی آئے اور نقب زن فرار ہوگئے تاہم انہوں نے اپنی گاڑی جائے واردات پر ہی چھوڑ دی۔
انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے اسی وقت پولیس کو اطلاع دی جسکے بعد پولیس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ادھر مقامی اوقاف کمیٹی کے رکن نے حیرت کا اظہار کیا کہ نقب زنوں نے کس طرح زیارت گاہ اور مقامی مسجد کے سیفوں کو توڑکر رقم لوٹ لی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل بھی اس قسم کی وارداتیں ہوئی ہیں لیکن آج تک انکا کوئی سراغ نہیں ملا۔ انہوں نے انتظامیہ سے جلداز جلد چوروں کو گرفتار کرنے اور آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کےلیے مناسب کاروائی کا مطالبہ کیا
۔
یہ بھی پڑھیں : Burglars Looted Cash from Gurudwara: گردوارے میں چوری