ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Route Snow Clearance بالتل سڑک پر بیکن کا عملہ برف ہٹانے میں مصروف - بیکن کا برف ہٹانے کا کام

بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے بالتل سے امرناتھ گُھپا تک برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے۔ بیکن نے برف ہٹانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس مشینری اور مزدوروں کو کام پر معمور کیا ہے، تاکہ مقرر وقت میں سڑک سے برف ہٹایا جائے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 6:02 PM IST

بالتل سڑک پر بیکن کا عملہ برف ہٹانے میں مصروف

گاندربل:امرناتھ گُھپا کی طرف جانے والے راستے پر برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری۔تازہ تفصیلات کے مطابق بیکن کے عملہ نے تقربیاً دو میل تک برف ہٹا دیا ہے۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اس بار اس روڈ پر برف ہٹانے کا کام بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کو دیا ہے۔ اس سے پہلے اس روڈ کی دیکھ ریکھ جموں و کشمیر روڈ اینڈ بلڈنگ محکمہ کر رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اس ٹریک پر برف صاف کرنے کا کام بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے ایک ہفتہ قبل شروع کیا گیا، بیکن نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس مشینری اور مزدوروں کو بالتل بیس کیمپ سے امرناتھ گھپا کی طرف جانے والے راستے پر کام پر معمور کیا تاکہ سڑک پر مقرر وقت میں برف ہٹایا جائے۔ اطلاع کے مطابق دو میلہ تک سڑک پر برف ہٹایا گیا اور باقی سڑک پر برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری ہے۔

اس سڑک پر کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا تھا کہ سڑک پر برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ برف ہٹانے کے بعد 14 کلومیٹر یاترا ٹریک پر 12 سے 14 فٹ تک چوڑائی کا کام کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra امرناتھ گھپا کی طرف جانے والے راستے پر برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (SASB) کی 12ویں اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے چیف سکریٹری اے کے مہتا نے دونوں راستوں پر آفت زدہ علاقوں کو نشان زد کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ ایسے علاقوں میں یوٹیلیٹیز قائم نہ ہوں۔ وہیں ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس سے ضروری امداد لیں تاکہ اس کام میں دشواریوں کو دور کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.