گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں شیعہ اکثریتی علاقہ ڈب میں مقامی اوقاف کمیٹی اور محکمہ صحت کے اشتراک سے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Blood Donation camp in Collaboration with District Hospital Ganderbalبلڈ ڈونیشن کیمپ میں درجنوں رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ کیمپ کے حوالے سے منتظمین نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ سے علاقے میں محرام الحرام اور شہداء کربلا کی یاد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔
بلڈ ڈونیشن کیمپ کے حوالے سے چیف میڈیکل آفیسر، گاندربل نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’محکمہ صحت کی جانب سے محرام الحرام کے متبرک ایام میں عزاداروں کے لئے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مقامی اوقاف کمیٹی اور ضلع اسپتال کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں 42نوجوانوں نے خون کا عطیہ پیش کیا جسے ضرورتمندوں کے لیے ضلع اسپتال کے بلڈ بینک میں جمع کیا گیا۔Ganderbal Blood Donation Camp
منتظمین نے محکمہ صحت کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں خون کا عطیہ پیش کرنے والے رضاکاروں کی بھی ستائش کی۔
مزید پڑھیں: Blood Donation Camp Zonimar, Srinagar: زونی مر، سرینگر میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد